برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کےدروازے پاکستانی طلبہ کے لیے کھلے ہیں، برطانوی وزیر امیگریشن

برطانیہ کے وزیر امیگریشن کیون فوسٹر نے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کےدروازے پاکستانی طلبہ کے لیے کھلے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ برطانوی یونیورسٹیوں کا انتخاب کریں۔ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ڈے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ گزشتہ برس 5 ہزار طلبہ کو برطانیہ کا ویزا دیا گیا اور ماضی کے مقابلےمیں 20 فیصدزیادہ کامیابی سےبرطانیہ کا ویزا لینے والے پاکستانی طلبہ کی شرح 93 فیصد رہی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اگلےسال موسم گرما میں گریجویٹ راوٹ کے نام سے اسکیم شروع کرےگا، اسکیم کے تحت طلبہ کاگریجویشن مکمل ہونے کے بعد نوکری کے لیے برطانیہ میں دو سے تین سال قیام ممکن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں