نیدر لینڈ کی باکسنگ چیمپئن روبی جیسیا میسیو نے اسلام قبول کرلیا

دی لیڈی ٹائیسن‘ اور کک باکسر کے نام سے جانی جانے والی نیدر لینڈ کی باکسنگ چیمپئن روبی جیسیا میسیو نے اسلام قبول کرلیا ہے۔کک باکسر نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔ روبی جیسیا اسلام قبول کرنے سے قبل مسیحی مذہب سے تعلق رکھتی تھی اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہی روبی جیسیا نے نیدر لینڈ کی ایک مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں