0

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17.87 کروڑ ڈالر کا اضافہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دیرینہ، تہذیبی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔کابل میں افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کا حامی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام افغانستان میں امن سے مشروط ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا آج افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے، بین الافغان مذاکرات کا کامیابی سے ہمکنار ہونا ناگزیر ہے۔افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے لیے اقدامات پر وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں