پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈکا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈکا دورہ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔اس دورے میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔لیگ میں شامل تین ایک روزہ میچز 8، 10 اور 13 جولائی کو بالترتیب کارڈف،لندن( لارڈز) اور برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔ 16، 18 اور 20 جولائی کو شیڈول تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب نوٹنگھم، لیڈز اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں