چین کی ہانک کانگ کے معاملے پر یورپی یونین کے دوہرے معیار پر تنقید

یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں عوامی عہدے داروں سے آئین سے وفاداری کا حلف لیا جاتا ہے،اور حلف سے انحراف کرنیوالے ہانگ کانگ کی قانون ساز اسمبلی کے کچھ اراکین کو بر طرف کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوروپی یونین کو دہرا معیار ترک کرنا چاہئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک بشمول یورپ اپنے عوامی عہدے داروں اور قانون سازوں کو حلف کی خلاف ورزی کرنے یا اپنے ملک کے ساتھ غداری کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا پوری دنیا کی طرح چین میں بھی قانون توڑنے والوں کو جوابدہ ہونا چاہئے ۔ترجمان نے کہا کہ “ایک ملک دو نظام کے تحت خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے میں قانون کی حکمرانی اور آئینی کی با دستی بر قرار رکھنے کے لئے قومی سلامتی کے قانون کا نفاذ بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں