عالمی ادارۂ صحت نے کرونا ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دیدیا

عالمی ادارۂ صحت نے کرونا وائرس کی ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ادارے کی ویکسی نیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسین پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تجربہ کیئے جانے والی دیگر کرونا وائرس کی ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔کیٹ اوبرائن کا کہنا ہے کہ دیگر کرونا ویکسینز کے نتائج بھی مؤثر سامنے آئےتو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت کرونا وائرس کی ویکسینز کے محفوظ ہونے اور اس کی افادیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں