0

پاکستان برصغیر میں تیزی سے معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان برصغیر میں تمام ممالک سے تیزی سے معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس مسلسل دوسرے ہفتے بھی قیمتوں میں کمی کی خبر دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ ہم مہنگائی کو مزید بھی قابو میں لائیں گے۔اس سے قبل وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، آٹا اور لہسن سمیت 11 اشیاء کی قتیموں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں