0

میانمار انتخابات، آنگ سان سوچی نے واضح اکثریت حاصل کرلی

میانمار میں جاری عام انتخابات میں میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق میانمارکی حکمراں جماعت نے412 میں سے 346 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، میانمار میں حکومت بنانے کے لیے 322 نشستوں پر کامیابی درکار ہوتی ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ میانمار کی اپوزیشن جماعت یو ایس ڈی پی نے 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، میانمار میں 64 نشستوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار میں 8 نومبر کو عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں