0

گوگل کا تصاویر کی مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان

گوگل نے آئندہ سال سے تصاویر کی مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی کمپنی کے جاری کردہ پیغام کے مطابق یکم جون 2021 کے بعد سے گوگل فوٹو اور ویڈیوز کی 15 گیگا بائٹس (جی بی) سے زائد اسٹوریج کی فری سروس ختم کررہا ہے۔ 15 جی بی کی اسٹوریج کسی بھی گوگل اکاؤنٹ کو فراہم کی جاتی ہے جب کہ اضافی اسٹوریج کے لیے صارف کو ادائیگی کرنا ہوگی۔ گوگل ڈرائیو اور جی میل میں اضافی اسٹوریج کے لیے پہلے ہی یہ تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔

بیان میں کیا گیا ہے کہ یکم جون سےپہلے اپ لوڈ کی گئی ہائی کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل نہیں کی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم جون سے پہلے اسٹوریج میں موجود تصاویر اور ویڈیوز برقرار رہیں گی اور انہیں 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل تصورنہیں کیا جائے گا تاہم یکم جون کے بعد سے 15 جی بی کی اسپیس پوری ہوتے ہی گوگل فوٹو کے لیے چارج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں