0

سکول بند کر نے کی حکومتی تجویز مسترد

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور جلسے ہیں، کورونا میں کروڑوں طلبا کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) غیر قانونی سیاسی اجتماعات کا نوٹس لے، صرف اسکولز میں ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ سیاسی اجتماعات و جلسے حکومتی پالیسی اور این سی او سی کے فیصلوں کی تضحیک ہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ وقت کی قلت کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں