0

روسی صدر کا ملک کو جوہری طور پر مزید مستحکم بنانے کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پو ٹن نے اعلان کیا ہے کہ کہ وہ ملک کی جوہری طاقت کی جدید کاری اور اسے مزید مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پو ٹن نے روس کے نئے جوری پروگرام اور روسی فوج کو جدید قسم کے میزائل اور طیارے حوالے کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دفاعی منصوبوں پر عمل کئے جانے کے نتیجے میں روس کی اسٹریٹیجک جوہری طاقت میں جدید ترین ہتھیاروں کا تناسب بیاسی فیصد تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کی ایٹمی طاقت ملک کی دفاعی سلامتی کی بنیاد اور ضمانت ہے جو عالمی استحکام میں بھی مثر واقع ہوئی ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ اس قسم کی طاقت کے تحفظ سے نہ صرف جنگ کا امکان ختم ہوتا ہے بلکہ روس پر ہر طرح کا دبا ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ولادیمیر پو ٹن نے روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی فوجی موجودگی میں اضافے جیسے بیرونی عوامل پر بھی بھرپور توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں