0

یو اے ای پرچم کی توہین پر 5 لاکھ درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے روزنامہ خلیج ٹائمز کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے محکمہ انصاف نے عوامی آگاہی کے لیے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام کے مطابق عوامی مقامات یا عوامی آمدو رفت کے لیے کھلی جگہوں پر اماراتی پرچم کی توہین کرنے والوں کے لیے ملکی قانون میں سخت سزائیں موجود ہیں۔پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 1971 کے دوسرے وفاقی قانون کا آرٹیکل تین متحدہ امارات کے پرچم سے متعلق ہے جس کے مطابق قومی پرچم کو گرانے، پھینکنے، نقصان پہنچانے یا کسی بھی طریقے سے اس کی توہین کرنے والے کو کم ازکم 10 برس اور زیادہ سے زیادہ 25 برس کی قید ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ قومی پرچم کی توہین کے مرتکب پر قید کی سزا کیساتھ ساتھ 5 لاکھ درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔پبلک پراسیکیوٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی رکن ریاستوں ،خلیج تعاون تنظیم ممالک یا کسی دوسرے ملک کے پرچم کی توہین پر بھی یہی قانون لاگو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں