0

پاکستان کی سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان میں دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی حکومت کے امن برقرار رکھنے کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ حملےمیں زخمی افرادکی صحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اظہاریکجہتی کرتا ہے ۔خیال رہے سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار تقریب میں بارود سے بھری کار ٹکرانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں