چینی ریاستی کونسل کی ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے کچھ ممبروں کے استعفے کی مذمت

چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر نے ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے حزب اختلاف کے کچھ اراکین کے نام نہاد استعفے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ سرکاری عہدے دار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے لازمی طور پر قانونی شرائط اور تقاضے پورے کرنا ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ نے جو متعلقہ فیصلہ کیا ، اس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے ممبران جو “عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کی حمایت کرنے اور عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کے وفادار ہونے” کی قانونی تقاضوں اور شرائط کو پورا نہیں کر سکتے ، فوری طور پر کونسل کے ممبر کی حیثیت سے محروم ہو جائیں گے۔ اسی فیصلے کے مطابق ، ہانگ کانگ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گو رونگ کنگ سمیت قانون ساز کونسل کے دیگر چار ممبران کونسل کے ممبر کی حیثیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ان اقدامات کا مقصد قانون کی حکمرانی اور خصوصی انتظامی علاقے کے آئینی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے ، اور اس کو ہانگ کانگ کے عام لوگوں کی حمایت حاصل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں