0

امریکہ تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں” کو غلط اشارے نہ دے،چین

چین نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے امریکہ اور تائیوان کے مابین سرکاری تبادلوں کا مخالف ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ “تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں” کو غلط اشارے نہ دے تاکہ آبنائےتائیوان میں استحکام اور چین امریکہ تعلقات کونقصان نہ پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین اعلامیوں کی پابندی کرے ۔ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے ساتھ کسی بھی طرح کے سرکاری تبادلے اور روابط کو روکے ، تائیوان کے ساتھ تعلقات کو نہ بڑھائیں ، اور تائیوان سے وابستہ معاملات کو احتیاط اور مناسب طریقے سے سنبھالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں