0

نگورنوکاراباخ میں روس کے تحفظ امن فوجی دستے تعینات

نگورنوکاراباخ خطے میں سیز فائر کے اعلامیے پر دستخط کے بعد روس کے تحفظ امن فوجی دستے مذکورہ خطے میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نگورنوکاراباخ کے علاقے میں جنگ بندی کی نگرانی کے لئے کچھ عارضی نگران چوکیاں بھی قائم کی جا رہی ہیں ۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نے دارالحکومت باکو میں اعلان کیا تھا کہ نگورنوکاراباخ کے علاقے میں فوجی تنازع ختم ہوچکا ہے اور آذربائیجان نے فتح حاصل کرلی ہے۔دوسری جانب آرمینیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے وزیر اعظم نیکول پشنیان کے مستعفی ہو نیکا مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں