0

ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، زیریں سندھ میں دھند چھا گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، بالائی پنجاب اورخیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلودرہےگا۔ اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ یادھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سردی میں اضا فے کے ساتھ ہی زیریں سندھ میں دھند چھا گئی۔ دھند کا سلسلہ گزشتہ رات شروع ہوا جس کے باعث اندرون ضلع چلنے والی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ٹریفک حکام نے شہریوں کو فوگ لائٹس کا استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں