دورہ نیوزی کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان

دورہ نیوزی کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، عابد علی، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، افتخار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ علاوہ خوشدل شاہ، محمد حیفظ، محمد رضوان، روحیل نذیر، فخر زمان، امام الحق، شاہین آفریدی، شاداب خان، دانش عزیز اور فواد عالم بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
مصباح الحق نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جب کہ شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو ڈراپ کیا گیا ہے۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی اور وہاں 15 دن قرنطینہ میں گزارے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو بائیو اسکیور ماحول میں رکھا جائے گا۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم تین ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جو 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں