0

کرونا کے بڑھتے کیسز،وفاقی اداروں میں اسٹاف پچاس فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں کروناکیسز کی تعداد میں اضافےکے بعد وزارت داخلہ نے وفاقی اداروں میں اسٹاف پچاس فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 نومبرسے پچیس نومبرتک آدھے اسٹاف کو بلایا جائے گا اور اسٹاف کی لسٹیں تیارکی جائیں۔دوسری جانب کرونا کیسزمیں اضافے کے باعث لاہور،ملتان اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ہیلتھ کیئر ترجمان پنجاب کیپٹن(ر)عثمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں ، کولیکشن پوائنٹس، اسپتال، کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ملک شاپس، چکن، گوشت، مچھلی کی شاپس، بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس9 سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں