0

آذربائیجان نے ‘غلطی’ سے روسی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا،معاوضہ ادا کرنے پر آمادہ

آذربائیجان کی فورسز نے ‘غلطی’ سے روسی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ آذری افواج نے ایک روسی ہیلی کاپٹر کو غلطی سے آرمینیا کی سرحد کے قریب مار گرایا۔بیان میں ماسکو سے معذرت کی گئی اور ساتھ ہی معاوضہ ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔‎اس سے قبل روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ آرمینیا میں اس کا ایک ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر گر گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کو ایک پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں