0

لاہور اور اس کے گردو نواح میں اسموگ کا سلسلہ جاری

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور اور اس کے گردو نواح میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں گہری اسموگ کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ریلیف کمشنر کے مطابق شہر میں اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے دھواں چھوڑنے والی 5 ہزار 443 گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 487 صنعتی یونٹ سیل کیئے جا چکے ہیں، 3 ہزار 790 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ 218 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں 116 اڈوں کو بندش کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھند کے دنوں میں فضائی آلودگی پر کنٹرول کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی،اسموگ کے اثرات سے تحفظ کے لیے شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں