0

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ میں آج سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ آذربائیجان اورروس کےساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، معاہدہ تکلیف دہ ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے بھی معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

اس سے پہلے آذری فوج نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ آذر بائیجان نے روس سے غلطی پر معذرت کی تھی۔

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 2 بجے سے ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں