کراچی،ڈینگی وائرس کے شکار مزید دو مریض انتقال کرگئے

(نیوز ڈیسک )کراچی میں ڈینگی وائرس کے شکار مزید دو مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کا شکار 25 سالہ شہزاد لانڈھی کا رہائشی تھا اور وہ گزشتہ روز سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔ڈینگی سے انتقال کرجانے والا دوسرا مریض 31 سالہ محمد عامر صفورہ چوک پر واقع نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔کراچی میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3600 سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں