0

پی ایس ایل فائیو کے پلے آف راونڈ کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پلے آف راونڈ کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔ کرکٹ میلے میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑی آج سے کراچی پہنچنا شروع ہوں گے.

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان آمد پر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پلے آف راونڈ میں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔ پی ایس ایل فائیو کا پلے آف راونڈ 14 اور 15 نومبر کو شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا فائنل 17 نومبر کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں