0

علامہ محمد اقبال کا143واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

حکیم الامت اور شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا143واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےعظیم مسلمان فلسفی اورشاعرعلامہ محمد اقبال کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیرکےمسلمانوں کےلیےعلیحدہ وطن کا خواب دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مفکر تھے اور انہوں نے تحریروں اورشاعری سےمسلمانوں کواتحاد کا درس دیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شاعرمشرق کا فلسفہ خودی پرعمل ہمیں ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچاسکتا ہے۔علامہ اقبال ؒکے یومِ ولادت پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈر نعمت اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ نےمزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھالے۔ اس سے پہلے یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں