0

سندھ حکومت کادیوالی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر تمام ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے دیوالی پر ہندو سرکاری ملازمین کو پیشگی تنخواہیِں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہندو ملازمین اور پنشنرز کو 10 نومبر کوپیشگی تنخواہ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جس میں چراغ جلاتے ہیں اور رواں سال یہ تہوار 14 نومبر کو منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں