0

پاکستان اور روس کے درمیان دروزبہ 5 فوجی مشقوں کا آغاز

پاکستان اور روس کے درمیان دروزبہ 5 فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دروزبہ 5 فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا میں منعقد ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔پاکستان میں روس کے سفیر بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی جس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں