آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین آئندہ ماہ تیار ہونے کا امکان

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسترا زینیکا کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین آئندہ ماہ تک تیار ہوسکتی ہے۔
آسترا زینیکا کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ ان کی کورونا وائرس ویکسین دسمبر کے آخر تک استعمال کے لیے تیار ہوگی ، جس کے لیے ریگولیٹری منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسترازینیکا کی اس ویکسین کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے چند بہترین کوششوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے، جس کے لیے کئی ماہ سے کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں