0

پاکستان رینجرز کا سیکیورٹی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستان رینجرز سندھ نے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی ایپ متعارف کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق، الرٹ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ سیکیورٹی میں جدت کے پیش نظر کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ایپ متعارف کروانے کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے تاکہ مختلف اداروں اور عوام میں سیکیورٹی کے احساس کو بہتر بنایا جا سکے۔

حکومت سندھ نے رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی
ترجمان رینجرز کے مطابق الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارے کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی، ابتدا میں ایپ کی سہولت اسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ صارفین ایپ کے ذریعے رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ رسائی کرتے ہی گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی اور اس طرح ٹیمز بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں