0

کرونا کے بڑھتے کیسز،پرتگال میں کر فیو نافذ

پرتگال کے وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پیر سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم پرتگال انتونیو کوسٹا کے مطابق پیر سے دو ہفتےکے لیے کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے، سخت لاک ڈاؤن سے بچنے کے لیےکرفیو کا نفاذ ضروری ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنےکا واحد راستہ سماجی رابطوں سے گریز ہے۔

خیال رہے کہ پرتگال میں اکتوبر سے روانہ تقریباً 6 ہزار کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 45 ہزار 674 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 559 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 85 لاکھ ہو گئی ہے جب کہ اموات ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 2 لاکھ 56 ہزار 532 ہو گئی ہے جب کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 12 لاکھ 56 ہزار 148 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 3 کروڑ 55 لاکھ47 ہزار 30 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں