0

امریکا کو پھر قابل اعتبار بنائیں گے، جوبائیڈن

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کو ایک با پھر دنیا میں قابل اعتبار بنائیں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نےجیت کے بعد ولمنگٹن میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اختلافات سے قطع نظر تمام امریکیوں کا صدر ہوں۔ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ امریکی ہیں، امریکیوں کی طرح دیکھیں، نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کاوقت ہے، لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ آج عوام کی فتح کا دن ہے، عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 74 ملین ووٹ لئے جو امریکی صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ ہے۔ امریکی عوام نےفیصلہ سنادیا، اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، متوسط طبقے کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان پیر کو کریں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی فتح پر جشن منایا گیا اور آتش بازی مظاہرہ بھی گیا۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی۔ جبکہ اُن کے حریف ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں