0

گزشتہ ماہ انتقال کر جانے والا امیدوار بھی کامیاب

امریکہ میں حالیہ انتخابات کے دوران کورونا سے انتقال کر جانے والا امیدوار بھی کامیاب ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی ڈکوٹا میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے امیدواروں نے ڈیوڈ انڈھیل نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کامیاب ہونے والے 55 سالہ امیدوار ڈیوڈ انڈھیل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی انتخابات میں زیادہ تر ووٹرز نے کئی ماہ قبل ہی ارلی ووٹنگ میں پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا تھا اور اسی ارلی ووٹنگ کی وجہ سے ڈیوڈ انڈھیل نے کامیابی حاصل کر لی۔

ڈیوڈ انڈھیل ایک ریٹائرڈ پروفیشنل ڈرائیور کے علاوہ کاروباری شخص بھی تھے. انہوں نے 65 فیصد ووٹوں کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 31 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ڈکوٹا سے ری پبلکن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ فتح کی ضرورت ہے جتنے ری پبلکن جیتیں گے اتنے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے امکانات روشن ہوں گے۔

انتخابات سے قبل ریاست کے اٹارنی جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انتقال کے باوجود ڈیوڈ انڈیال کے علاقے کے ووٹوں کو گنا جائے گا اور اگر وہ کامیاب ہو گئے تو ان کی نشست پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں