0

بھارت، کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،12 ہلاک

بھارت کے مغربی حصے میں کیمیکل کے ایک گودام میں دھماکے کے بعد چھت گرنے سے خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ مغربی گجرات کے شہر احمد آباد کے نواح میں واقع ایک صنعتی کمپلیکس میں واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 5 خواتین اور 9 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہے جس میں 5 خواتین بھی شامل ہیں’۔

فائر کنٹرول روم کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ 9 افراد زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کا علاج جاری ہے۔

عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے سے عمارت کی دیواریں پھٹ گئیں۔

احمد آباد کے چیف فائر افسر ایم ایف دستور نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ دھماکہ کیمیائی اسٹور میں آگ لگنے کے سبب ہوا تھا اور دھماکے سے عمارت ملبے کے ڈھیر میں بدل گئی۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں