0

کینیڈا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس‘پر ویبی نار کا اہتمام

پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ، قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید،سٹیٹ بنک آف پاکستان اور دیگر پاکستانی کمرشل بنکوں کے اعلیٰ افسران نے ویبی نار میں شرکت کی ۔ویبی نار کے شرکاء نے کینیڈا اور شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس‘ کی تفصیلات اور فوائد سے آگاہ کیا اور ملکی ترقی میں ترسیلات زر کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ اب تک چالیس ہزار نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں نے’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس‘ کھلوا لیے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پچھلے دس سالوں میں بھجوائی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 10.10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں پاکستان کو ملنے والی ترسیلات زر میں اضافہ کی شرح اس عرصہ کے دوران بھارت،سری لنکا،بنگلا دیش اور فلپائن کو ملنے والی ترسیلات زر سے بہتر ہے
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پچھلے مالی سال میں 23.12 ارب ڈالر ترسیلات زر بھجوائیں جن سے ملک کو درپیش23.18 ارب ڈالر تجارتی خسارہ کو پورا کرنے میں مدد ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں