0

جو بائیڈن نے اوباما کا ریکارڈ توڑ دیا

امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو عوام نے غیر معمولی تعداد میں ووٹ دیے، انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008ء کے صدارتی انتخابات میں صدر باراک اوباما نے 69 ملین ووٹ لیے تھے جبکہ بائیڈن نے 70 ملین سے زائد ووٹ حاصل کرلیے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صدر ٹرمپ کو بھی عوام نے 67 ملین سے ووٹ دیئے ہیں اور گنتی کا عمل تاحال جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں