0

پاکستان سی پیک کو غیرمتزلزل طور پر فروغ دے گا، صدر ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین کی ترقی نے خطے اور دنیا کے لیے اہم مواقع فراہم کیے ہیں ۔ پاکستان میں تعینات ہونیوالے نئے چینی سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور سی پیک کو غیرمتزلزل طور پر فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک اور خطے کے عوام مستفید ہو سکیں۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین” آہنی دوست” ہیں ، مشترکہ ترقی اور عالمی و علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے میں دونوں ممالک وسیع مشترکہ مفادات کے حامل ہیں۔ چینی سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی صدر کو سفارتی اسناد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی چاروں موسموں کی اسٹریٹجک شراکت دارانہ دوستی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی دوستی اٹوٹ اور مضبوط ہے ۔نونگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کی تعمیر کو بہتر طور پر فروغ دے گا،مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون بالخصوص انسداد وبا کے تعاون کو وسعت دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں