0

پاکستان ریلویز نے 10 نومبر سے چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان ریلویز نے چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ ریلویز کے اعلامیے کے مطابق چمن ٹرین 10 نومبر سے روزانہ صبح 8:30 بجے کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ ہوگی جو کچلاک، بوستان، گلستان، قلعہ عبداللہ اور شیلا باغ پر رکتے ہوئے دوپہر ایک بجے چمن پہنچے گی۔خیال رہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن ٹرین کو کرونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں