0

موجودہ مردم شماری سے اعلیٰ معیاری اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا،چینی صدر

چین کے صدر شی چن پھنگ نے کہا ہےکہ چین آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ ساتویں قومی مردم شماری کے دوران اپنے کوائف کا اندراج کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ مردم شماری کی بدولت درست اعداد و شمار کے تحت بہبود آبادی سے متعلق بہتر پالیسی ترتیب دی جا سکے گی جس سے اعلیٰ معیاری اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وبا کی روک تھام و کنٹرول کے تحت مردم شماری پر مامور کارکنوں کی جانب سےمزید کوششوں اور اس عمل میں پورے معاشرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ چین میں انیس سو نوے سے ہر دس سال بعد مردم شماری کی جاتی ہے۔دو ہزار دس کی مردم شماری کے مطابق چین کی آبادی ایک ارب چالیس کروڑ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں