0

امریکہ ہانگ کانگ سمیت چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے،چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے امور سمیت چین کے داخلی معاملات میں ہر قسم کی مداخلت سے باز رہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہےکہ چین میں قانون کی حکمرانی ہے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں بھی قانون کی عمل داری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قوانین کی پاسداری لازم ہے جبکہ خلاف ورزیوں کی صورت میں تفتیش کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں متعلقہ ادارے قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور بہتان کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے اور ہانگ کانگ کے امور صریحاً چین کے داخلی معاملات ہیں۔ واضح رہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہانگ کانگ میں 8 افراد کی حراست پر تنقید کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں