0

کرونا وائرس،دنیا میں 4 کروڑ 78 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 78 لاکھ 44 ہزار 811 افراد متاثر اور 12 لاکھ 20 ہزار 224 اموات ہو چکی ہیں۔کرونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 52 ہزار 711 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 22 لاکھ 71 ہزار 876 ایکٹیو کیسز ہیں۔امریکہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 96 لاکھ 92 ہزار 528 تک پہنچ چکی ہے۔بھارت کرونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار650 اور 83 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 548 اور 55 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں