0

100 سال بعد یورپی ملک یونان میں پہلی مسجد قائم

یورپی ملک یونان کے دارالحکومت میں خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے 100 سال بعد پہلی مسجد قائم ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی حکومت کی زیر نگرانی قائم ہونے والی مسجد میں کوئی گنبد یا مینار نہیں۔ اس میں 350 افراد کی گنجائش ہے ۔ اس سے قبل 2006 میں ایتھنز میں دس لاکھ ڈالر کی لاگت سے مسجد تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بیوروکریسی کی حائل کی گئی رکاوٹوں اور دائیں بازو کی سخت گیر تنظیموں کے احتجاج کے باعث اس منصوبے پر عمل نہیں ہوسکا۔واضح رہے سلطنت عثمانیہ سے آزاد ی سے قبل ایتھنز سمیت پورے یونان میں کئی مساجد قائم تھیں تاہم سلطنت عثمانیہ سے آزادی کے بعد یونان میں ہونے والے فسادات کے دوروان عثمانی دور کی مساجد کو شہید اور عمارتوں کو منہدم کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں