0

لیوک رونکی کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لیوک رونکی کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیاگیاہے۔سابق کرکٹر لیوک رونکی نیوزی لینڈ کے فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ لیوک رونکی سمر سیزن میں کیوی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے سمر سیزن میں پاکستان کےخلاف ہوم سیریز بھی شامل ہے جبکہ رونکی پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ بھی کوچنگ اور پلیئر اسائنمنٹ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں