0

آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شین واٹسن ایک دو روز میں کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

39 سالہ شین واٹسن نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں کیا تھا جس میں اُنہوں نے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔

شین واٹسن نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ دنیا بھر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیئے۔

واٹسن پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں جبکہ شین واٹس آخری مرتبہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دئیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں