0

پاکستان میں کرونا متاثرین کے لئے بڑی خبر

معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ کووڈ نائنٹین ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دسمبر تک متوقع ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی ویکسین ٹیسٹ کیا جارہا ہے ، پاکستان میں دو چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ویکسین ٹرائل کیا جارہا ہے جبکہ دونوں کمپنیوں کے چین میں فیزتھری کلینیکل ٹرائل کامیابی سے جاری ہیں۔

معروف سائنسدان نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ نائنٹین ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کلینیکل ٹرائل کے بعد ویکیسن کی تیاری میں6 سے 8 ماہ لگیں گے تاہم کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دسمبر تک متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے کورونا ری انفیکشن کے کیسز سامنےآرہےہیں، کورونا وائرس اپنی شکل تبدیل کرتا آرہا ہے، یہ اس صورت میں نہیں،جیسےچین میں پایاگیا، کوروناوائرس غائب ہونے والانہیں، اس کےساتھ جیناسیکھناہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں