0

دہشت گرد صرف تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ لاعلمی کے حامی ہیں،زلمے خلیل

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد صرف تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ لاعلمی کے حامی ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے کابل یونیورسٹی حملے کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اپنے بیا ن میں کہا کہ دہشتگرد افراتفری، عدم استحکام، دہشت گردی اور غربت کا پھیلاؤ چاہتے ہیں۔
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دہشتگرد امن کے مخالف اور خوفزدہ ہیں، وہ مستقل جنگ کےخواہاں ہیں، اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کابل حملہ حکومت اور طالبان کے لیے ایک دوسرے کے خلاف پوائنٹس اسکورنگ کا موقع نہیں۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے مشتر کا دشمن ہیں، اُنہوں نے کہا کہ داعش یا کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو غیر انسانی حرکتوں سے روکا جائے۔
زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ امن کے لیے متحد ہوں اور جنگ بندی کا راستہ تلاش کریں جبکہ سیاسی مفاہمت کو تیز کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی کابل یونیورسٹی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں