0

عمان کا 100 ممالک کے شہریوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا اعلان

سلطنت عمان نے 100 ممالک کے شہریوں کو ویزا سے مستثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق مذکورہ ممالک کی فہرست مرتب کی جارہی ہے لیکن فوری طور پر ان کے نام سامنے نہیں آئے اور امکان یہی ہے کہ چند ماہ میں مستثنیٰ ممالک کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد سلطنت میں سیاح کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے لیے خصوصاً سیاحت کے شعبے میں دنیا بھر سے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک، سعودی عرب، قطر، کویت، یو اے ای اور بحرین کے شہریوں کو ویزا فری قرار دیا گیا ہے۔نیشنل سینٹر برائے شماریات و انفارمیشن(این سی ایس آئی) کے ماہ اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق اگست تک کے مقابلے میں سالانہ پروازوں کی تعداد میں 64 فیصد کی کمی ظاہر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں