کرونا مریضوں کے لئے خوشخبری، ویکسین کے تجرباتی مراحل مکمل

چینی ساختہ کرونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات سعودی عرب میں مکمل ہوگئے ۔ ریاض کی ریجنل لیبارٹری میں ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عارف العامری کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے تجربات کے دوران مریضوں میں بخار اور ہلکے درد شقیقہ کے سوا کوئی پیچیدہ بیماری سامنے نہیں آئی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نےکرونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے ۔
خیال رہے کہ کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر ( کے اے ایم آر سی ) اور چینی سینوویک بائیو ٹیک کے درمیان معاہدہ ہے جس کے تحت 7 ہزار ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں