0

کورونا کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایسے افراد سے رابطے میں آئے ہیں جن کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ تندرست ہیں اور وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ ٹیڈروس نے خود قرنطین کر لیا ہے، اور عالمی ادارہ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھر سے پیشہ ورانہ امور جاری رکھیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد صحت کے حوالے سے اہم ہدایات کی پاسداری کرے تاکہ کووڈ-۱۹ کے پھیلاو کے سلسلے کو روکا جا سکے اور صحت کے نظام کا تحفظ کیا جا سکے۔ٹیڈروس نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ ڈبلیو ایچ او کے اراکین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی جانیں بچانا اور کمزور طبقے کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں