0

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہو گا ؟

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہو گا ؟ دنیا کے طاقتور ترین شخص کا انتخاب 3 نومبر کو ہو گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں صدارتی امیدوار کا انتخاب کل ہو گا جس کے لیے دونوں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے،جبکہ 9 کروڑ سے زیادہ امریکی ارلی ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔تجزیاں کاروں کا کہنا ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں 15 سے 16 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جو کسی بھی سابقہ انتخابات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں