معروف گلوکار جواد احمد کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، سب کو لازمی احتیاط کرنی چاہیے
خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے اور ندیم جعفری سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں